ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / زرعی قرضوں کی معافی کا پابند ہوں:کمار سوامی

زرعی قرضوں کی معافی کا پابند ہوں:کمار سوامی

Thu, 07 Mar 2019 11:22:47    S.O. News Service

بنگلورو ،7؍مارچ (ایس او  نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کسانوں کو آج تیقن دیا ہے کہ زرعی قرضے معاف کرنے کاانہوں نے جو وعدہ کیا ہے اس سے وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

یہاں ودھان سودھا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے قرضوں کی معافی کی وجہ سے دیگر محکموں کو دےئے جانے والے فنڈ میں کمی نہیں کی گئی ہے۔تمام محکموں کو مطلوبہ رقم دی گئی ہے ۔ پچھلے سال جن کار آمد اسکیموں کااعلان کیا گیا تھا ۔ ان اسکیموں کیلئے برابر رقم جاری کی گئی ہے۔اگلے سال کے بجٹ کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کی میعاد میں اعلان شدہ رقم کے علاوہ مزید 3ہزار کروڑ روپئے بھی اس اسکیم میں شامل ہوئے ہیں۔ میں نے جو زرعی قرضے معاف کرنے کااعلان کیا ہے وہ رقم مرحلوں میں جاری کی جائے گی۔انہوں نے کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ افواہوں پر بالکل توجہ نہ دیں ،کاشتکاری قرضہ ضرور معاف کیا جائے گا۔


Share: